برسوں پرانی بات ہے کہ ماضی کی ایک نہایت مقبول اداکارہ محترمہ فردوس صاحبہ سے ایک نجی تقریب میں ملاقات کا موقعہ ملا۔ وہی فردوس جس نے ہیر رانجھا فلم میں ہیر کا کردار ادا کیا اور امر بنا دیا۔ پہلے والی بات تو نہیں تھی، مگر پھر بھی ٹھیک تھیں۔ محترمہ نے تقریب میں اس شرط پر شرکت کی تھی کہ ان کی تصویر نہیں بنائی جائیگی۔ جب کسی نے اس شرط کی وجہ پوچھی، تو محترمہ نے کہا تھا کہ لوگوں میں میرا ایک امیج ہے، ہیر سیال والا امیج۔ تازہ تصویریں چھپوا کر جسے میں ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتی۔
وقت سدا ایک سا نہیں رہتا۔ اونچ نیچ انسان کے ساتھ ہے۔ ماہ و سال کے علاوہ بیماری بھی انسان کے حال حلیے میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ محترم زرداری صاحب نے باہر نہیں جانا، تو ویل چیئر والی مسکینانہ وڈیو بنوانے کی کیا ضرورت تھی؟ اس لحاظ سے تو فردوس کی فلموں کے شیدائی جناب میاں صاحب سیانے نکلے۔ بیماری والی کسی بھی تصویر کو ہوا نہیں لگنے دی۔ باہر سے اگر آ رہی ہیں ، تو بات ’’دوسری‘‘ ہے۔
٭…٭…٭
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024