مسلم لیگ ن کو ایک ہی دن میں تین بڑے دھچکے لگے ہیں.پہلا دھچکا۔۔۔ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا. دوسرا دھچکا۔۔۔حمزہ شہباز کوبیرون ملک جانے سے روک کر ایئرپورٹ سے گھر بھیج دیا گیا اور نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا ۔تیسرا دھچکا۔۔۔ نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نئے بھنور میں پھنس گئی ہے اور ایک ہی دن میں تین دھچکے برداشت کرنا پڑے ہیں۔