وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آئل اینڈ گیس سمیت ملک کے تمام شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے،کاروباری طبقے کو ہر سہولت مہیا کرنے اورکاروبار آسان بنانے کےلئے توجہ مرکوز ہے۔اٹلی کی معروف آئل اینڈ گیس کمپنی ای این آئی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں توسیع کی خواہش حوصلہ افزاءہے، پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں وسیع تر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،ملک میں ہائیڈروکاربن کے وسیع ذخائر اور توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات سے بین الاقوامی کمپنیاں فوائد حاصل کرسکتی ہیں،کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر سینٹرل ایشین ریجن لوکاوگناتی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ کمپنی گزشتہ اٹھارہ سال سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے،کمپنی کی جانب سے پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کئے گئے جبکہ کمپنی کی جانب سے صحت، تعلیم، ماحولیات اور سماجی و معاشی ترقی میں بھی کردار ادا کیا جا رہا ہے،ای این آئی دیگر شعبوں سمیت ایل این جی میں بھی سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024