افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی خبر ا دارے کے مطابق کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں صبح بم دھماکا افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔دھماکے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش دھماکا تھا جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے ۔فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024