کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ۔جس کے بعد 138 روپے 60 پیسے پر ڈالر کا لین دین ہوتا رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔
آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے نرخ میں 20 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 138 روپے 60 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 138 روپے 90 پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی سے مہنگائی میں کمی ہو گی اور عوام کے مسائل بھی کم ہونے کی توقع ہے۔