چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں چھ منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی کا حکم واپس لے لیا۔ منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نجی تعمیراتی کمپنی آباد کے چیئرمین کی جانب سے کراچی میں چھ منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی کے حکم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت چیئرمین آباد نے موقف اختیار کیا کہ چھ منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی سے بہت نقصان ہو رہا ہے اور کاروبار بالکل نہیں ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق شہر میں تعمیرات جاری رکھی جائیں۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ کے ڈی اے ، سندھ ہائی رائز بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ادارے قانون کے مطابق شہر میں تعمیرات کی اجازت دیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38