پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 108 پوائنٹس پر ٹریڈ
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 39 پوائنٹس اضافے کے بعد جلد ہی منفی زون میں چلا گیا۔
منگل کو 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور آغاز پر 39 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 338 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا ۔تاہم مارکیٹ زیادہ دیر تک مثبت زون میں نہ ٹہھر سکی اور پھر جلد ہی منفی زون میں چلی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 205 پوائنٹس تک کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 93 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جلد ہی مارکیٹ کے منفی زون میں جانے سے مارکیٹ میں مایوسی پھیل گئی اور کاروبار حصص متاثر ہونے لگا۔
رپورٹ فائل کیے جانے تک 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 108 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔