ایف پی سی سی آئی الیکشن2019ء ،نائب صدر کے امیدوار قربان علی کی مکمل حمایت کااعلان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے ایف پی سی سی آئی الیکشن2019ء کیلئے نائب صدر کے امیدوار قربان علی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا گلگت چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر قربان علی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز ،فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز و دیگر چیمبرز کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی اور قربان علی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر چوہدری شفیق انجم ،راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم شیخ، صدر ثمران پاشا ،شاہد غفور پراچہ ،اصغر خان ، دانش اقبال ، شیخ عبدالعابد ،راجہ توحید ،آصف ادریس و دیگر بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر تمام چیمبرز نے قربان علی کی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی گروپ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔گلگت چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر قربان علی نے مکمل حمایت کے اعلان پر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم شیخ اور تمام عہدیدران کا شکریہ ادا کیا۔