زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمعروف ٹریڈرزسربمہر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمعروف ٹریڈرزکوسربمہر کر دیامتعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 338,500 کے جرمانے عائدکردئے گئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کردی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زائدالمیعاداشیائے خورونوش کی فروخت، لیبلنگ نہ ہونے،ریکارڈکی عدم دستیابی، چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرماشاء اللہ کراچی ٹریڈرز کو سیل کیاعلاوہ ازیں راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت،لائسنس کی عدم دستیابی،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر 293,500 کے جرمانے عائد کئے۔