تمام افسران حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کریں،چیئرمین آر ڈی اے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئر مین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد عارف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں آرڈی اے اور واسا کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی چیئرمین آرڈی اے نے نئے ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے محمد حیات لک کی تعیناتی کو خوش آئند قرا ردیتے ہوے کہا کہ اب ٹیم مکمل ہوچکی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کریں، آرڈی اے جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اسے حاصل کیا جائے اور لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے تمام وسائل اور کاوشوں کو بروئے کارلایاجائے، ڈی جی آرڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام افسران و ملازمین نیک نیتی اور ایمانداری سے خدمات سرانجام دیں، جھوٹ مت بولیں، نظم وضبط بہت ضروری ہے ہم سٹیٹ کے ملازم ہیں اور وہ ہماری ماں ہے قانون کے قوانین پر عمل کریں، عوام کو تنگ نہ کریں اور اصول کی پیروی کر تے ہوے موجودہ مسائل کوحل کریں۔