اسلحہ، منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ سول لائن پولیس نے شیراز سے 15لیٹر کھلی شراب، عمران سے 10لیٹر کھلی شراب، فیصل سے 8لیٹر کھلی شراب، تھانہ سٹی پولیس نے عمیر سے 1عدد پستول 30بور معہ 4روند، حنیف سے 01عدد پستول 30بور معہ 5روند، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے علی وقاص کو آتش بازی کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے 180عدد ہوائیاں ، 20عدد انار ، 100عدد سوتر گولے ، 600 کلاشنکوف گولی، ذیشان سے 160عدد ہوائیاں ، 25عدد انار ، 110سوتر گولے ، 500عدد کلاشنکو ف گولی، کامران سے 200 عدد ہوائیاں ، 20عدد انار ، 80سوترگولے ، 600عدد کلاشنکوف گولی، جہانگیر سے 150عدد ہوائیاں ، 30عدد انار ، 90عدد سوتر گولے ، 800عدد کلاشنکوف گولی برآمد کر لئے ۔