ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
زیر نظر تصویر میں شدید بارش میں کھڑے لوگ کوئی بارڈر کراس نہیں کررہے بلکہ فیض آباد کے قریب آئی جے پی روڈ کراس کرنے کیلئے روڈ کے درمیان کھڑے ہیں، شدید بارش کی وجہ سے روڈ پر کھڑا پانی بھی انکی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے کہ کس طریقہ سے روڈ کو عبور کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ پیدل چلنے والوں کیلئے روڈ کراس کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ وہ بغیر کسی خوف و خطر اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیان سے روڈ بند کی ہے مگر پیدل چلنے والوں کے لئے روڈ کراس کرنے کیلئے کوئی فلائی اوور نہیں بنا جس سے آئے روز پیدل کراس کرتے ہوئے حادثات رونما ہوتے ہیں اور اکثر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ سی ڈی اے نے جہاں باقی سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے فلائی اوور بنائے ہیں وہیں فیض آباد کے علاقہ میں بھی فلائی اوور بنائے جائیں تاکہ لوگ با آسانی سڑک کراس کرسکیں کیونکہ یہاں کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی موجودگی میں ہزاروں لوگ روڈ کراس کرتے ہیں( تحریر و تصویر، ایم جاوید)