حکومت اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دیکر احساس محرومی ختم کرے، اشرف فرزند
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان منیارٹی فورم کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں سے آمریت کے دور میں چھینا گیا دوہرے ووٹ کا حق واپس دیکر احساس کمتری کا خاتمہ کیا جائے ۔ پی ایم ایف کے چیئر مین چوہدری اشرف فرزند نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد یہی ہے کہ جہاں کہیں یہ حقوق پامال ہو رہے ہیں وہاں آواز اٹھائی جائے۔