روڈ یوزرز کو ٹریفک سہولیات فراہم ،غلط پارکنگ کے خلا ف موثر کارروائی کی جائے،سی ٹی او
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہراہوں پر ٹریفک لاء انفورسمنٹ پرمنظم عملد رآمد کرواتے ہوئے روڈ یوزرز کو ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیںغلط پارکنگ کے خلا ف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے سرکل انچارج اپنے سرکل میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ا حکامات کے مطابق اقدامات اٹھائیں شہر کا اچانک دورہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی غفلت یا عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹریفک کی شکایت نہیں آنی چاہیے جبکہ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری کے موقع پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سیاحوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ٹریفک سہولیات کے پیش نظر اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کو ٹریفک کے ساتھ ساتھ معاونت ، مدد اور رہنمائی فراہم کی جائے جبکہ ایڈوائزری کے مطابق’’ سیاح صرف پیٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں ،ٹوچین بھی ساتھ رکھیں، سیاح سڑ ک پر گاڑیاں کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ باقی ٹریفک متاثر نہ ہو، گاڑی کی بیٹری اچھی حالت میں رکھیں تاکہ سخت سردی میں بھی گاڑی بآسانی سٹارٹ ہو جائے،غلط پارکنگ سے گریز کریں ، پیٹرول کا ٹینک فل رکھیں،ساح معاونت اور مدد کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9269200پررابطہ کریں اور سیاح اپنے سفر کو خوشگوار اور محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں‘‘۔