حکومت کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت سے پاک پاکستان عوام کیلئے بنارہی ہے،مسلم شہزادخان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تحریک انصاف کینٹ کے رہنما مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ 70سال کاگندصاف کرنے میں وقت تو لگتا ہے تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک صاف ستھرا کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت سے پاک پاکستان عوام کیلئے بنارہی ہے،عوام سے تحریک انصاف کی قیادت نے جو جو وعدے کیے ہیں ان پر پوری طرح عمل کیا جارہا ہے لوگوں کو ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں سابق حکومتوں نے صرف ملک و قوم کو لوٹا ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کو کچھ دینے کی کوشش کررہی ہے پہلے بار موجودہ حکومت نے اپنی 100دن کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ کر ثابت کیا کہ وہ عوام سے کچھ نہیں چھپائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ مسلم شہزادخان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کیساتھ ملکر کرپشن کیخلاف جو آوازبلند کی تھی اس کے نتیجے میں اب کرپٹ لوگ ایک ایک کرکے عوام کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں قوم کی لوٹی دولت واپس لاکر ملک میں ڈیم بھی بنیں گے ،ترقی بھی ہوگی عوام خوشحال بھی ہونگے۔