وزیراعظم آزادکشمیرکی طرف سے سردار سلطان سکندرکے اعزازمیںخصوصی تقریب
آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے کشمیر ھاوس اسلام آبادکے مرکزی ہال میںمعروف صحافی سردارسلطان سکندرکی صحافتی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرسوںانتہائی خوبصورت اور پر وقارتقریب کاانعقادعمل میںلاکرصحافی برادری کی خدمات کوپذیرائی بخشنے کیلئے پہلی مرتبہ حکومت آزادکشمیر کی طرف سے نئے باب کااضافہ کردیا،وزیراعظم کے اس پرخلوص جذبے کو صحافتی حلقوںمیںخوب سراہاجارہاہے،متذکرہ پروقار تقریب سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،نوائے وقت اسلام آبادکے ریذیڈنٹ ایڈیٹرجاویدصدیق،چیف رپورٹرمحمدنوازرضا،آل پارٹیزحریت کانفرنس کے مرکزی رہنماء یوسف نسیم،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکاخان،سردارسوارخان،کشمیرجرنلسٹ فورم کے ارشادمحمود،عامرمحبوب کے علاوہ آزادکشمیرکے وزراء،ارکان اسمبلی،محکمہ اطلاعات کے ڈی جی راجہ اظہراقبال نے خطاب کیا،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وزیرحافظ احمدرضاقادری ایڈوکیٹ اورراجہ وسیم احمدخان نے اداکیئے،آغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیا،اورمعروف نعت خواںعبدالرزاق جامی نے حمدیہ ونعتیہ اشعارکے بعدمیاںمحمدبخش کاعارفانہ کلام بھی پیش کیا،مقررین نے سلطان سکندرکی صحافتی خدمات پرکھل کراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اعلی صحافتی اصولوںکواپناتے ہوئے اپنے قلم کودلیری اوربہادری کے ساتھ استعمال کیا،اوررپورٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تجزیہ کرتے وقت بھی انہوںنے کبھی کسی کی ذات کوتنقیدکانشانہ نہیںبنایا،یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیراورمقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادتیںچاہے وہ کسی بھی گروپ اورنظریہ سے منسلک کیوںنہ ہو،سلطان سکندرکی صحافتی خدمات کویکساںطورپرتسلیم کرتے ہیں،ٹکاخان نے کہاکہ سلطان سکندرایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑا،انسان اوربہادرآدمی بھی ہے،جس نے قلم اورعوام دونوںکے ساتھ انصاف کیا،جاویدصدیق نے کہاکہ سلطان سکندرآزادکشمیرکے سیاسی سماجی اورمذہبی حلقوںمیںایک اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے کشمیرکوپاکستان کی شہہ رگ قراردیاتھا،اوراسی مشن کی تکمیل کیلئے مرشدصحافت مجیدنظامی زندگی بھرکردارادا کرتے رہے،انہوںنے کہاکہ نوائے وقت کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اورانکی جدوجہدآزادی کیلیئے آئیندہ بھی اپنی خدمات اورکردارکوجاری رکھے گااور وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ نوائے وقت سے منسلک سلطان سکندروہ واحدمتحرک رپورٹرکے طورپر مشہورہیں کہ انہیںتمام تغیروتبدل کی پوری تفصیل کاعلم ہوتاہے ،چیف رپورٹرنوائے وقت نوازرضانے کہاکہ سلطان سکندرنوائے وقت کیلیئے آئندہ بھی لکھتے رہینگے اور انکی صلاحیتوںسے کوئی بھی انکارنہیںکرسکتا،حریت کانفرنس کے رہنماء یوسف نسیم نے سلطان سکندرکے دورہ مقبوضہ کشمیرمیںپیش آنے والے واقعات کاتذکرہ کیا،اورکہاکہ سلطان سکندرکے اندربہادرانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں،سلطان سکندرنے اپنی تقریرکے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی طرف سے تقریب پذیرائی کاانعقادکرنے پرانکاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ادارہ نوائے وقت سے وابستگی کے دوران ہم نے نظریہ پاکستان کے تحفظ اوربقاء کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیرکیلیئے عملی خدمات انجام دینے کاجوجذبہ حاصل کیا،وہ میری زندگی کاہمیشہ قیمتی سرمایہ رہے گا،انہوںنے تمام صحافی برادری،جن میںآزادکشمیرکے مختلف علاقوں کے صحافی اوربالخصوص ضلع اٹک سے مدثرعزیز، ندیم رضاخان،عدیل افضل خان،نعیم یعقوب اعوان، سردار صداقت علی خان،محمد سخاوت خان،شامل ہیں،کی شمولیت پرانکاشکریہ اداکیا، تقریب کے اختتام پرممبر قانون سازاسمبلی پیرسیدعلی رضابخاری نے شہدائے کشمیرکیلئے دعاکرائی۔