شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے 3افراد کی جان لے لی
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ قائد آباد کے علاقے میں منزل پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پراڈو جیپ دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 25 سالہ اسامہ ولد احد نواز زخمی ہو گیا۔ متوفی معاویہ کار ڈیلر تھا۔ ادھر ماری پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 16 سالہ عبید ہلاک ہو گیا جبکہ آئی سی آئی پل پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ کاشف ہلاک ہو گیا۔ واٹر پمپ کے قریب عائشہ منزل کی جانب آنے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس سے آئل ٹینکر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔