سندھ میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں:پیپلز پارٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر راشد خاصخیلی، جنرل سیکریٹری محمد حیدر خان اور سیکریٹری اطلاعات فرید میمن کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے پیپلز سیکریٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشدحسین ربانی، ایم پی اے سعدیہ جاوید نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، پی پی پی میڈیا سیل کے ممبر سردار نزاکت، شکیل چوہدری، فرید انصاری سمیت مختلف اضلاع کے عہدیداران ، خواتین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں لوک فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ یوتھ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی اور جنرل سیکریٹری حیدر خان نے مہمانوں کو ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی اور راشد ربانی کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جنہوں نے امن ،محبت اور بھائی چارے کا پرچار کیا۔ سندھ کی دھرتی پہ انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت کا حسن اگر ملک کی کسی جماعت میں ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے کینوس پر تمام زبانوں اور مذاہب کے رنگ بکھرے ہیںاوریہ جماعت اس گلدستہ کی مانند ہے جس میں ہر قسم کے پھول ایک لڑی میں پروئے نظر آتے ہیں ۔ پروگرام میں شعیب مرزا، روما مٹو، اقربا فاطمہ، نادر گبول، بادشاہ چانڈیو، فیضان سجاد پپی، نور محمد اکاخیل، شیراز عباسی، متین لودہی، وقاص لاشاری، جواد الحسن، فیضان درانی، شہزاد برفت، فضل بلوچ، منیر ایوب بلوچ، فضل وہاب، رب نواز جوکھیو، بلاج عمر جت، جاوید بونیری، اختر لوند، رمیز صدیقی، شہباز بلوچ،خالد لطیف، ذوالفقار قائم خانی، نوید بھٹی، فیصل شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔