تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کیساتھ فالو اَپ آپریشن بھی جاری ہے:صالحہ سعید
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مکمل طور پر نظر رکھی جار ہی ہے اور بازاروں ،مارکیٹوں اور چوکوں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فالو اَپ آپریشن بھی جاری ہیں اور اہم بازاروں و مقامات پر خصوصی طور پر کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے انسداد تجاوزات و زمین واگزاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی موقع پر موجو د تھے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ہر اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی ملٹی میڈیا پر رپورٹ چلو ا کردیکھی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے بتایا کہ اے سی ماڈ ل ٹائون نے برکت مارکیٹ، مین مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل ٹائون لنک روڈ،فیروز پور روڈ،علی زیب روڈ مین بلیوارڈ گلبرگ ،جیل روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر بھی آپریشن کیا گیا۔