سی پیک میاں نواز شریف دورہ کا تاریخی کارنامہ ہے :ندیم یوسف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار برائے ناظم یو سی 64ملک ندیم یوسف ڈالو نے کہا ہے کہ سی پیک میاں محمد نواز شریف دورہ کا تاریخی کارنامہ ہے مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان نے تیز رفتار ترقی کے ریکارڈ قائم کئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملا اور ڈالر کی قیمت بھی کنٹرول میں رہی، مسلم لیگ ن کے دور میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ خوشحال تھے تبدیلی سرکار نے عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار حاصل کیا پہلی حکومت ہے جو سو دن بعد قبل از وقت الیکشن کی بات کر رہی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ندیم یوسف ڈالو نے کہا کہ لاہور میں لیگی کارکنوں پر تشدد سے آمریت کے دور کی یاد تازہ ہو گئی۔