یکم جنوری سے ریجن میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کیا جارہا ہے:آر پی او
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)آر پی او شیخوپورہ رینج بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے 30جنوری تک ریجن میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں اضلاع کے ڈی پی او ز کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے جبکہ مقدمات کی فوری اور فری رجسٹریشن یقینی بنانے ،عوام کے جان ومال ،عزت وآبرو کے تحفظ کیساتھ ساتھ زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر یکسو کرکے ان کے چالان عدالتوں میں بھجوانے ،تھانہ ، پولیس کلچر کی تبدیلی اور ٹائوٹ سسٹم کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ سٹی اے ڈویژن کا معائنہ کرنے کے بعد افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ، ایس پی انوسٹی گیشن سلیم احمد، اے ایس پی سٹی توحید الرحمن، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجودتھے۔