پیپلز پارٹی نے عوام کو سیاسی شعور دیا:عامر حسن
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکر ٹری انفارمیشن پنجاب عامر حسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے لوگوں کو سیاسی شعور دیا ہم نے 70 سال ملک کو تجربہ گاہ بنائے رکھا ،ریاست اس وقت ترقی کرے گی جب فرد ترقی کرے گا ،عمران خان نے کہا تھا ہر بدھ کو میں اسمبلی میں آیا کروں گا مگر کئی بدھ گزر گئے لیکن وزیر اعظم نے اسمبلی میں کسی کے سوالوں کا جواب نہ دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو تو ہم سے لے لیا لیکن خارجہ پالیسی کو چلانے والا ذہن کہاں سے لائیں گے ، اس ملک میں عوام کے لاڈلے چلیں گے، اداروں کے نہیں،ہم پنجاب میں گھر گھر ذوالفقار علی بھٹو کا پیغام لے کر جائیں گے ۔