این پی پی انٹرا پارٹی الیکشن‘ غلام مرتضیٰ جتوئی چیئرمین ، نعیم الرحمن مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب، نعیم الرحمن مرکزی جنرل سیکرٹری اور اسلم گجر سیکرٹری اطلاعات مقرر
کراچی (سٹاف رپورٹر) نیشنل پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جتوئی ہاﺅس کراچی میں منعقد ہوئے جس میں پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر غلام مرتضیٰ خان جتوئی منتخب ہوئے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر نعیم الرحمن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر اسلم گجر منتخب ہوئے جبکہ شعبہ خواتین کے صدر کے عہدے پر فرح ناز منتخب ہوگئیں۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چاروں صوبوں کے تنظیمی عہدیدار بھی منتخب ہوگئے ہیں جس میں نیشنل پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے عہدے پر ڈاکٹر ابراہیم جتوئی، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر عزیز کوہاٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر وسیم راج پل منتخب ہوئے ہیں۔ نیشنل پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے عہدے پر رفیع اللہ نیازی، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر طارق خان اور سیکرٹری اطلاعا ت کے عہدے پر فرید خان منتخب ہوئے ہیں۔ نیشنل پیپلز پا رٹی بلوچستان کے صدر کے عہدے پر نور الحق یوسفزئی، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر محمد بلال مینگل اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر بخت منیر منتخب ہوئے جبکہ نیشنل پارٹی خیبر پی کے کے عہدے پر لقمان بنگش منتخب ہوئے ہیں۔
مرتضیٰ جتوئی