سرما والا انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سرما والا ٹائیگرز نے جیت لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)فائٹر ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نیا ناظم آباد کے لوائی اسٹیڈیم میں ہونے والا سرما والاانٹر ڈیپارٹمنٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی۔ سرما والا کراچی، سرما والا ایگل، سرما والا لیپرڈ، سرما والاٹائیگرزاور سرما والا اسٹالین۔ ایونٹ کا فائنل سرما والا ٹائیگرز اور سرما والا اسٹالین کے درمیان کھیلا گیا۔ اسٹالین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پانچ اوورز میں صرف اٹھائیس رنز بنائے۔ سرما والا ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے دوسرے ہی اوور میں حاصل کرلیا۔حشام آٹھ گیندوں پر تئیس رنزبنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اختتامی تقریب میںڈائریکٹر فائننس عبدالمجید سرماوالا، ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد احمد سرما والا، سی ایف او محمد علی سرماوالا، ای کامرس ہیڈ محمد عمر سرما والا، اکاونٹس ہیڈ محمد سنین اور لیز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمدکاشف دیوان نے شرکت کی۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور رنر آپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا گیا۔