پاک بھارت سیکرٹری خارجہ آئندہ ماہ ملاقات کرینگے ، جامع مذاکرات کی بحالی کیلئےطریقہ کار طے کیا جائےگا
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے آئندہ ماہ ملاقات کررہے ہیں، ملاقات کہاں ہوگی اس بات کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا،ملاقات کے دوران مذاکرات کا طریقہ کار طے کیا جائے گا،بھارتی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم اب دونوں ممالک جامع مذاکرات کو جلد شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں اطراف سے تمام معاملات کو نمٹانے کی کوششیں جاری ہیں، بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا تھا کہ اب کمپوزٹ ڈائیلاگ نہیں بلکہ کمپری ہنسیو ڈائیلاگ ہونگے جس میں تمام معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، سرکریک، سیاچن سمیت دیگر مسائل کے پُرامن حل پر غور کیا جائے گا۔