ممبئی ہائی کورٹ نے اداکار سلمان خان کو بری کر دیا‘ جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ملاقات
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ + بی بی سی اردو ڈاٹ کام) ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا۔ اس سے پہلے بالی وڈ اداکار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت کے لیے ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ استغاثہ سلمان خان پر کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ سماعت کے دوران سلمان خان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ گاڑی اس رات اداکار نہیں بلکہ ڈرائیور چلا رہا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ یہ ثابت نہیں کر سکا کہ حادثے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ ا±س وقت نشے میں تھے۔ عدالت نے پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بریت کا فیصلہ سنتے ہی اداکار سلمان خان کی جذبات سے آنکھیں بھر آئیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام تھا کہ وہ ستمبر 2002 کی ایک رات ممبئی میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، بعد ازاں وہ جائے حادثہ سے فرار ہو گئے۔ ذیلی عدالت نے انہیں کیس میں غیر ارادی قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں ممبئی سے آئی اےن پی کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے جگر کے مرض مےں مبتلا 11 سالہ پاکستانی مداح سے مل کر اسکی خواہش پوری کر دی۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق 11 سالہ عبدالباسط جگر ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی گےا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں ٹرانسپلانٹ نئی دہلی سے کرانے کا مشورہ دیا گیا، جہاں ان کا آپریشن کامیاب رہا۔ نئی دہلی میں زیر علاج رہنے کے دوران باسط نے بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو اس وقت پوری ہوگئی جب سلمان خان نے ان سے ملاقات کی اور اپنے ننھے مداح کے ساتھ تصویر بھی کھینچوائی۔
سلمان
سلمان خان