کیلیفورنیا واقعہ: سید فاروق کے دوست پر فرد جرم عائد ہو سکتی ہے
کیلفورنیا (نوائے وقت رپورٹ) کیلفورنیا فائرنگ واقعہ کے ہلاک ملزم سید فاروق کے سابق پڑوسی اور دوست اینرک مرکز پر بھی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سید فاروق کے دوست نے رائفلز خرید کر سید فاروق کو دی تھیں۔ تفتیش کاروں نے ہلاک ملزمان اور دوست کے خلاف کافی ثبوت جمع کر لئے۔ سید فاروق اور اس کے دوست نے 2012ء میں بھی حملے کی منصوبہ بندی کی جس پر عمل نہیں کر سکے۔
کیلفیورنیا واقعہ