لاہور میں متعدد وارداتیں، ڈاکوﺅں نے ایک شہری کو گولی مار دی
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اےک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دےا۔ تفصےلات کے مطابق ریلو ے ملازم حنیف حبیب بنک مغلپورہ سے پیسے نکلوا کر ریلو ے کیرج شاپ کی طرف اپنے دفتر آ رہا تھا کہ راستے میں 2 ڈاکوﺅں نے اسے روک لیا۔ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت پر اسے گولیاں ما ر کرزخمی کر دےا اور 2لا کھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سندر کینال گارڈن کے رہائشی عرفان کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 22لاکھ روپے مالےت جبکہ مغلپو رہ لاریکس کالونی کے رہائشی عاصم کے گھر سے تین ڈاکوو¿ں نے 17لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوو¿ں نے چوہنگ میں سلیم کی فیملی سے5 لاکھ روپے مالےت ، شالیمار میں اختر کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالےت، سبزہ زار میں مجاہد کی فیملی سے2 لاکھ روپے مالےت جبکہ جوہر ٹاﺅن میں یاسر کی فیملی سے 94ہزار روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ڈاکوو¿ں نے سندر میں واقع اقبال کی ورکشاپ سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے،کاہنہ میں محمد حسین کی دکان سے 55ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاﺅن میں ندیم سے 70ہزارروپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں طلحہ سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں عباس کے سٹور سے 19ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے پرانی انارکلی میں سے حمید، وحدت کالونی میں شاکر، ڈیفنس اے میں سے خدا بخش کی گاڑیاں جبکہ موچی گیٹ میں سے ظہیر، اسلام پورہ میں آصف، شفیق آباد میں مقصود،گجرپورہ میں حمید، پرانی انارکلی میں علی، شیرا کوٹ میں احسن، شمالی چھاﺅنی میں محمود، فیکٹری ایریا میں سے ذوالفقارکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر جاویدنگر کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر فیکٹری مینجر کو روک کر لوٹ لیا۔ مزدوروں کی تنخواہ تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک فیکٹری کا مینجر ندیم احمد بنک سے رقم لے کر فیکٹری مزدوروں کوتنخواہ دینے کے لئے رقم لے کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسے روک کر لوٹ لیا فرار ہو گئے۔ روشن پور میں ڈاکوﺅں نے بشارت علی کو روک کر لوٹ لیا نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے احسان الہی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو موٹر سائیکل نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
وارداتیں