واہگہ: جیپ گیٹ سے ٹکرانا سکیورٹی ناکامی ہے، بھارت نے پاکستان سے معافی مانگ لی
لاہور (اے این این+ آئی این پی) بھارت نے واہگہ بارڈر پر گاڑی گیٹ سے ٹکرانے کے واقعہ پر پاکستان سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی اور اس واقعہ میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ گذشتہ ماہ بارڈر پر پاکستانی گیٹ کے ساتھ گاڑی ٹکرانے کے واقعہ پر بھارت کی سرحدی فورس بی ایس ایف کی جانب سے پنجاب رینجرز کے نام تحریری معذرت نامہ ارسال کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا کہ واقعہ بارڈر حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جس شخص نے واہگہ پر گاڑی ٹکرائی وہ نشے میں دھت تھا جس کی شناخت سکھ ویندر سنگھ کے نام سے ہوئی تھی۔ وہ گلوکار ہے اور بھارتی نژاد کینیڈین شہری ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی ہے۔
بھارت معذرت