آسٹریلیا: دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 نوجوان گرفتار
سڈنی (بی بی سی ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس نے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے تحت سڈنی میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کی عمر 15 اور 20 برس بتائی گئی ہے۔ وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔