اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد سے ہی عالمی امن قائم ہو سکتا ہے: افتخار چودھری
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک تمام ممالک اقوام متحدہ کے منشور پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کرتے، عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔ جمعرات کو یہاں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے خطہ میں امن قائم ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ صرف ایک دن متعین کرنے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔