کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے حکومت، فوج، عوام ایک صفحہ پر ہیں: ظفر الحق
اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات میں ’’دوطرفہ‘‘ کے الفاظ کے اضافے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدے کے بعد بھی خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا مسئلہ کشمیر متاثر ہو گا مگر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہونے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام مسئلہ کشمیر بالخصوص کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے ایک صفحہ پر ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں 23 قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئی ہیں۔