نیب راولپنڈی نے میٹرو بس سمیت کرپشن کے 18 سکینڈلز کی تحقیقات مکمل کر لی
اسلام آباد (آن لائن) نیب راولپنڈی نے اربوں روپے کرپشن کے 18 سکینڈلز کی تحقیقات مکمل کر لیں۔ ان میں راولپنڈی میٹرو بس سکینڈل بھی شامل ہے۔ نیب نے میٹرو بس راولپنڈی میں تین سو ملین روپے کرپشن کی تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں میٹرو بس منصوبہ میں چلر خریدنے میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس کے دستاویزی ثبوت نیب نے حاصل کرکے ذمہ دار کرپٹ افراد کی نشاندہی کی۔ نیب نے سیکرٹری داخلہ شاہد خان پلاٹ سکینڈلز کی بھی تحقیقات مکمل کر لیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد مری روڈ پر واقع حیات ایجنسی ہوٹل میں اربوں کی کرپشن کے سکینڈل کی تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں،سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کیخلاف اسلام آباد جی نائن مرکز میں سینما کا پلاٹ کی خریداری کی تحقیقات بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فیصل آباد بہارہ کہو سڑک کی تعمیر میں کرپشن اور زیرو پوائنٹ انٹرچینج کرپشن کی تحقیات بھی مکمل کرلی ہیں۔