کسی جماعت کے پاس پوری قوم کا اعتماد نہیں مل کر کام کیا جائے: فاروق ستار
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تین رہنما لندن پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی اجلاس میں کراچی میں میئرشپ کے لئے نام فائنل کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل اور وسیم اختر لندن پہنچ گئے ہیں۔ فاروق ستارنے کہا کہ ہم کچھ امور پر صلاح مشورہ کے لئے لندن آئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ اور پی آئی اے کی نجکاری پر بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس پورے ملک میں عوام کا اعتماد نہیں ہے اس لئے ضروری ہے کہ مل کر قومی ایجنڈے پر کام کیا جائے۔