لالیاں: ناجائز تعلقات پر بیٹی کو آشنا سمیت قتل کر دیا
لالیاں (نامہ نگار) باپ نے بیٹی اور آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پندرہ روز بعد سیم نالہ سے نوجوان کی نعش برآمدہوئی۔ نواحی ہست کھیوہ کے رہائشی اللہ دتہ نے تھانہ چناب نگر میں درخواست دی کہ پندرہ روز قبل اس کا بھائی ولایت گھر سے نکلا واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے تلاش کی تو انہیں پتہ چلا کہ ولایت کو پندرہ روز قبل ممتاز گلہوتر نے اپنے ڈیرے پر بلایا تھا۔