دو تقاریب کا انعقاد
پاک امارات دوستی لازوال ہے
امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے
متحدہ عرب امارات کے 44 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں علیحدہ علیحدہ دو تقریبات ہوئیں جن کا اہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین Pak Expats کے ممتاز خان یوسف زئی اور ان کے ساتھیوں فضل خان مروت، مسعود احمد، احمد جمال، کاشف پیڑ، مظہر وحید، مشتاق احمد اور وارث خان کی طرف سے کیا گیا۔ دونوں تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے لوگ خاص طور پر خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ 44 ویں نیشنل ڈے کی تقریبات میں امجد اقبال امجد، نصرہاشمی، سید وقار گردیزی، ہمایوں خان بنگش، سید اسحاق شاہ، چودھری ظفر اقبال، حاجی محمد نواز، پرنس اقبال ثمینہ چودھری، زریں مسعود، مسعود اختر، عمر بلوچ، مسز سلمیٰ، جہانگیر بھٹی، سجاد قریشی، خواجہ عبدالوحید پال، اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
PAK EXPATS کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعد ازاں یو اے ای اور پاکستان کے قومی خزانے کے بجائے گئے۔ اس موقع پر یو اے ای کے 44 ویں نیشنل ڈے کے موقع کیک بھی کاٹا گیا۔ اور یونائیٹڈ واک بھی ہوئی۔ شرکائے تقریب نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی اور مزید خوشگوار تعلقات کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جبکہ یو اے ای کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان اور دیگر رہنماﺅں کو یو اے ای کی ترقی کے لئے لازوال کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین کی طرف سے یو اے ای کے نیشنل ڈے کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اور بچوں کو خصوصی انعامات، ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ دونوں تقریبات میں یو اے ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کی دوستی انمٹ اور لازوال ہے۔ امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے یہی وجہ ہے کہ ہم ہر دکھ سکھ میں اہل امارات کے ساتھ ہیں۔ مقررین نے پاک امارات دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی اور یہاں کے حکمرانوں کے درازی عمر کے لئے بھی دعائیں کیں۔