شہداء پشاور کی یاد میں گرلز انٹر کالجیٹ پینٹنگ مقابلہ
لاہور(خبر نگار)آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء طلبہ اور اساتذہ کی یاد میں ہوم اکنامکس کالج میں انٹر کالجیٹ پینٹنگ مقابلہ ہوا۔ہوم اکنامکس کالج، وحدت روڈ کالج، ماڈل ٹائون کالج، اسلامیہ کالج کوپر روڈ، کوئن مری کالج، جناح ڈگری کالج ،سمن آباد کالج کی طالبات نے حصہ لیا۔ پہلا انعام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد کی مزمل، دوسرا انعام ہوم اکنامکس کالج گلبرگ کی سمعیہ، تیسرا انعام گلبرگ کالج کی لاریب اور خصوصی انعام گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ رمیر رشید نے حاصل کیا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا نسیم اختر اور پرنسپل ہوم اکنامکس کالج پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ کلثوم نے پینٹنگ مقابلے کا افتتاح کیا اور بعد ازاں انعامات تقسیم کئے۔