محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے 7 افسر تبدیل
لاہور (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن پنجاب محمد اکرم اشرف گوندل نے 7 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز (ای ٹی اوز) کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون چار لاہور چودھری تنویر الحق کو تبادلہ کر کے ای ٹی او اٹک، محمد علی نوید کو اٹک سے بھکر، خالد جاوید باجوہ کو زون ایک سے پراپرٹی ٹیکس زون 5 لاہور، محمد سرفراز طارق کو بھکر سے بہاولنگر، رائو محمد ادریس کو بہاولنگر سے ڈی جی آفس لاہور، رانا اسد اللہ کو زون 5 لاہور سے ملتان ایکسائز برانچ جبکہ محمد جلیل الرحمن کو ملتان سے ڈی جی آفس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔