3 انسانی سمگلر گرفتار، درجنوں جعلی پاسپورٹ، سفری دستاویزات برآمد
لاہور ( خبر نگار ) ایف آئی اے نے لاہور ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میںچھاپے مار کر3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری احمد نے گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں واقع برج کنسلٹنسی پر چھاپہ مار کرانسانی اسمگلرمحمدسہران کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے درجنوں پاسپورٹ اور جعلی سفری دستاویزات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے سیالکوٹ چھاپہ مار کر انسانی اسمگلر عرفان اور گوجرانوالہ چھاپہ مار کر اشتہاری انسانی اسمگلر حاجی بابر کو گرفتار کر لیا ہے ۔