بھارتی گٹکے کے ایک ہزار پیکٹ برآمد
لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر گٹکے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی او (فوڈ) چوہدری محمد ایوب کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے نواب پلازہ دوکان نمبر 8-9شادمان مارکیٹ، لاہور میں کامیاب چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے بھارت سے سمگل شدہ مختلف برانڈزکے مضر صحت گٹکا کے تقریباًایک ہزار عدد پیکٹ قبضہ میں لے لئے۔ دوکاندارعلی رضا ۔ریاض ٹوبیکو اینڈ پان شاپ کے خلاف کارروائی کی گئی۔