قندھار ائیرپورٹ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی
کابل+واشنگٹن (آئی این پی+اے ایف پی) افغانستان میں قندھار ائیرپورٹ پر طالبان کے بڑے کے بعد جھڑپوں کے نتیجے ہلاک ہونے افراد کی تعداد 50ہوگئی ،افغان حکام نے طالبان کے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ کل 50 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں 38 عام شہری، 10 افغان فوجی اور2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بیان کے مطابق 11 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ قندھار کے ہوائی اڈے کے ایک حصے پر فوج اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی ایک چھاؤنی بھی قائم ہے۔