مکرمی! میں آپکی توجہ آئی۔ٹی سنٹر جو کہ ارفع کریم سنٹر کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ گزارش ہے کہ آئی ٹی سنٹر کے پاس گندہ نالہ گزر رہا ہے اور جس کا کام پہلے ہو رہا تھا اب تقریباً بلکہ کہیں کا بند ہو چکا ہے گندا نالہ کی وجہ سے آئے روز کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی اموات ہو چکی ہیں روڈ کوڑا کرکٹ کی وجہ سے بھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش گاہ بن چکا ہے اور دوسرا خشک مٹی کی دھول سے لوگ سانس کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ اس گندے نالہ کو پورا کور کر دیا جائے جبکہ سمن آباد والے نالے کو کور کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جاں اور دوسری خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکے۔ (محمد عمران، ماڈل ٹائون لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38