ملکی زرمبادلہ ذخائر20 ارب45 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 45کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے 4 دسمبر کہ ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 44 کروڑ 14لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 95 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 654ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 20ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کو عالمی بنک سے 500ملین ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بنک سے 400ملین ڈالر وصول ہوئے۔