خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے یوفون اور انڈس ہسپتال کا کیمپ
لاہور (پ ر) پاکستان میں خون کے رضا کارانہ عطیات کے فروغ اور آگہی پھیلانے کے لئے یوفون کی جانب سے کراچی کے انڈس ہسپتال کے ساتھ شراکت داری میں یوفون کے ریجنل آفس اور کال سینٹر میں خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے مہم کا انعقاد کیا گیا۔ یوفون رضا کار گروپ (یو وی جی) کے ارکان کی جانب سے خون کے عطیات کی مہم کی قیادت کی گئی۔