پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کا کریڈٹ حمزہ شہباز کے سر ہے: محمد علی میاں
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں بالخصوصی و ملک بھر میں بالعموم بلدیاتی الیکشن میں 50 فیصد سے زائد تاجر برادری کے افراد کی جیت موجودہ حکومت کی صنعتی، اقتصادی و تجارتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔