عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو سو روپے کی کمی ہوگئی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد سترہ سو بارہ ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا دو سو روپے کم ہو کر ستاون ہزاچار سو روپےاور دس گرام سونے کے دام ایک سو اکہتر روپے کمی کے بعد اننچاس ہزار دو سو روپے ہوگئے۔