ارشد ندیم آبائی گھر پہنچ گئے،والدہ بیٹےکو گلے لگاکر آبدیدہ ہو گئیں

قومی ہیروارشد ندیم میاں چنوں میں اپنے آبائی گھر پہنچ گئے۔ارشد ندیم نے گھر پہنچ کے اپنی والدہ کوگلے لگایااور اٹھا لیا ، والدہ بیٹے کا ہاتھ چومتی رہی اور آبدیدہ ہو گئیں،اس وقت جزباتی مناظر دیکھنے میں آئے،گھرپہنچنے پر ماں نے پرنم آنکھوں کےساتھ لخت جگر کو سینے سے لگالیا ۔قومی ہیرو بھی والدہ کو گود میں اٹھا کرآبدیدہ ہوگئے، ارشد ندیم کے استقبال کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی،  ارشدندیم کے قافلے کو خصوصی پروٹوکول فراہم کیا گیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا، گھر کے باہر عوم کارش تھا،لوگوں نے سلفیاں بنائیں اور اپنے ہیرو کو گلے لگایا،قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، شہریوں نے ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑےڈالے۔اس سے قبل قومی ہیرو ارشد ندیم کی میاں چنوں میں دبنگ انٹری ہو ئی،میاں چنوں کی عوام کی طرف سے قومی ہیرو کا پرُتپاک استقبال کیا گیا،قومی ہیرو ارشد ندیم شہر کا چکر لگا کر آبائی گاوں کی طرف روانہ ہونگے ،لوگوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔اس سے قبل آج صبح قومی ہیرو ارشدندیم کی تبلیغی مرکزرائے ونڈآمد ہوئی،تبلیغی مرکز کے اکابرین نے ارشدندیم کا استقبال کیا ، ارشدندیم نے تبلیغی مرکز میں نمازفجرادا کی ،ارشدندیم نے تبلیغی مرکزرائے ونڈمیں شکرانے کے نوافل ادا کیے ۔   

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...