13 اگست کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے۔جلسے میں لائحہ عمل طے کریں گے کہ پاکستان کے نظریے تک کیسے پہنچا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا لاہور جلسے کے حوالے سے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 13 اگست کی رات کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سب کو دعوت دے رہا ہوں۔فیملیز،نوجوان، بزرگ اور بچے سب تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں۔13 اگست کو لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ لاہور جلسے میں ہم حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز بھی کریں گے۔پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جو اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گا ۔