رہنما پی پی پی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا، جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔1/4
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیری رحمان لکھتی ہیں کہ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔شری رحمان کا کہنا تھا کہ جناح نے قانون ساز اسیمبلی کے خطاب میں واضع کر دیا تھا کہ وہ اکثریت اور اقلیت میں تفریق نہیں چاہتے. انہوں نے مساوات، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا. یہ دن منانے کا مقصد جناح کی 11 اگست 1947 کے خطاب کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے ۔
2009 میں آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا۔ یہ دن منانے کا مقصد جناح کی 11 اگست 1947 کے خطاب کو اجاگر کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو۔ جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔4/4 pic.twitter.com/t6Zg5hmSMw
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 11, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو، جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔