
صدر مملکت عارف علوی نے بھی اقلیتوں کے دن پر خصوصی پیغام جاری کیا. انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ملکی ترقی میں بہترین کردار ادا کیا ہے.آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں. یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے وعدے کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم کے مطابق ہر فرد کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہوگی.پاکستان میں اقلیتیں زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتا ہے.وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے. اقلیتوں کیلئے سرکار میں ملازمت کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔
اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتا ہے. وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے.اقلیتوں کیلئے سرکار میں ملازمت کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔